ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / دھاروارڈ :جے ڈی ایس امیدوار الطاف کتور نے واپس لیا پرچہ نامزدگی : کانگریس کی حمایت کا امکان ؟

دھاروارڈ :جے ڈی ایس امیدوار الطاف کتور نے واپس لیا پرچہ نامزدگی : کانگریس کی حمایت کا امکان ؟

Fri, 27 Apr 2018 19:11:24    S.O. News Service

ہبلی:27/اپریل (ایس او نیوز)ریاستی ودھان سبھا انتخابات میں نئی ہلچل کے امکانات نظر آرہے ہیں، ریاست کے کئی مقامات پر مسلم امیدوار پرچہ نامزدگی واپس لینے کی خبریں موصول ہونے کانگریس کو فائدہ پہنچنے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ دھارواڑ مغربی ودھان سبھا حلقہ سے جے ڈی ایس امیدوار کے طورپر پرچہ نامزدگی داخل کئے بلدیہ ممبر الطاف کتور نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لیا ہے۔ جمعہ کو بلدیہ دفتر پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی واپس لینے کے بعد الطاف کتور کے متعلق کہاجارہاہے کہ وہ کانگریس امیدوار اسماعیل تمٹے گار کی حمایت کرسکتےہیں۔

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے الطاف کتور نے کہاکہ مقامی سطح سے لے کر ریاستی سطح کے لیڈران سمیت ہر ایک نے مجھے نظر انداز کیا ہے۔ کوئی بھی تشہیری مہم کے لئے نہیں آیا۔ بسوراج ہورٹی کی باتیں کوئی نہیں سنتا۔انہی وجوہات کی بنا پر میں نے جے ڈی ایس کی طرف سے داخل کردہ پرچہ نامزدگی واپس لیا ہوں اور جے ڈی ایس کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیا ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ فی الحال میں کسی بھی پارٹی کی حمایت نہیں کرنے کی بات کہی ۔ موصولہ ذرائع نے خبردی ہے کہ الطاف کتور کو کانگریس لیڈران ضمیر احمد خان اور وزیر سنتوش لاڈ سمیت کئی ایک لیڈران نے ملاقات کرتے ہوئے حالات سے باخبرکیاتوالطاف کتور ان کی باتوں کو قبول کرتے ہوئے اپناپرچہ نامزدگی واپس لینے کی بات کہی جارہی ہے۔


Share: